Live Updates

سبزی گوبھی اور بند گوبھی کی پنیری 15 اگست سے کاشت کرنا شروع کردیں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت

جمعہ 8 اگست 2025 13:29

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) سبزی گوبھی اور بندگوبھی کی پنیری 15 اگست سے کاشت کرنا شروع کردیں اور 15 ستمبر سے پنیری کھیت میں منتقل کرنی شروع کردیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے آج جمعہ کو کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سریوں کی سبزیوں کی پنیری کا وقت شروع ہورہا ہے ، گوبھی اور بند گوبھی کی پنیری 15 اگست سے کاشت کرنا شروع کردیں اور 15 ستمبر کو اسے کھیتوں میں منتقل کردیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر سے سردیوں کی سبزیوں کا وقت شروع ہورہا ہے جن میں گوبھی، بندگوبھی، بروکلی، سلاد، پالک میتھی ، دھنیہ ،چقندر، شلجم، گاجر، سرسوں کا ساگ، لہسن اور مٹر وغیرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کی سبزیوں کیلئے زمین کی تیاری اچھی طرح ہل چلا کر کریں اور 8 سے 10 ٹرالی گلی سڑی گوبر ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں سبزیاں کھیلوں پر کاشت کرنے سے بارش سے متاثر نہیں ہوتیں اور ان میں پیداواری صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشت کرنے کیلئے ہمیشہ اچھے اور صحت مند بیج کا انتخاب کریں اور فصلوں کیلئے کسی بھی راہنمائی کیلئے فیلڈ میں موجود محکمہ زراعت کے افسران سے رابطہ کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :