جے ٹی آئی اکابرین کی امانت اور فکر کا تسلسل ہے،شیخ الحدیث مولانا نور الحق

جامعہ محمودیہ لیاری میں جے ٹی آئی ضلع جنوبی کی نومنتخب عاملہ کی حلف برداری کی پروقار تقریب

جمعہ 8 اگست 2025 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)جمعیت طلبااسلام ضلع جنوبی کراچی کی نومنتخب عاملہ کی حلف برداری کی پروقار تقریب جامعہ محمودیہ میراں ناکہ لیاری میں منعقد ہوئی،تقریب کی صدارت جے ٹی آئی ضلع جنوبی کے نومنتخب صدرراشد محمود لغاری نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جمعیت علمااسلام ضلع جنوبی کے امیرشیخ الحدیث مولانا نورالحق اور جنرل سیکریٹری عبدالحق مخلص شریک ہوئے،اپنے خطاب میں مولانا نورالحق نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دینی، فکری اور علمی میدان میں فعال کردارادا کریں، انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی اکابرین کی امانت اورفکرکا تسلسل ہے،جے ٹی آئی نہ صرف کے طلبہ کی نمائندہ تنظیم ہے بلکہ یہ نظریاتی، باکرداراورباعمل قیادت کی نرسری ہے۔

تقریب میں جے یو آئی ضلع جنوبی کے سینئر نائب امیر مولانا عبدالخالق سولنگی، نائب ضلعی امیر و سیکریٹری جنرل کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن سید لقمان شاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا نصیر اللہ چغرزئی، کلفٹن ٹان کے سیکریٹری اطلاعات سید عبداللہ شاہ، ضلعی نائب امیر مولانا عبد الوکیل، اور لیاری ٹاو ن کے رہنما عثمان غنی پراچہ نے بھی شرکت کی اور نومنتخب ذمہ داران کو نیک تمناو ں سے نوازا۔

(جاری ہے)

تقریب کی نظامت جے ٹی آئی ضلع جنوبی کے جنرل سیکریٹری حافظ صالح الرحمن حنفی نے کی، جنہوں نے پرجوش انداز میں تقریب کو منظم کیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔نومنتخب ضلعی عاملہ میں نائب صدور امجد ارشد لغاری اور محمد عادل سواتی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حفیظ الرحمن کاکڑ، سیکریٹری اطلاعات حماس علی، ناظم مالیات محمد سفیان، اور دیگر سینئر و فعال ارکان شامل تھے،تقریب کے اختتام پر مولانا نور الحق نے نومنتخب عاملہ سے باقاعدہ حلف لیا اور تنظیمی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کروائی، اس کے بعد مفتی بشیراحمد نے دعا کروائی، جس میں تنظیم، کارکنان، ملک و ملت کی ترقی و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔