ہانیہ اور عاصم کی قربتیں، میرب علی کے بھائی کا جذباتی ردعمل

وقت کی خوبصورت بات یہ ہے وقت سب کچھ سامنے لے آتا ہے، رمیز

جمعہ 8 اگست 2025 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)ہانیہ اور عاصم کی بڑھتی قربتوں پر میرب علی کے بھائی نے جذباتی ردعمل دے دیا۔ اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار کے کنسرٹ میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین چہ می گوئیاں کر رہے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان قربتیں ایک بار پھر بڑھنے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا سائٹ پر میرب کے بھائی رمیز نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وقت کی خوبصورت بات یہ ہے کہ وقت سب کچھ سامنے لے آتا ہے۔