گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگ میں ”معرکہ حق۔۔ یومِ آزادی“ تقریب ، طالبات نے ملی نغمے اور ثقافتی پروگرام پیش کئے

ہفتہ 9 اگست 2025 10:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگ میں ”معرکہ حق۔۔ یومِ آزادی“ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طالبات نے ولولہ انگیز تقاریر، ملی نغمے اور ثقافتی پروگرام پیش کئے جن میں آزادی کی اہمیت اور شہداکی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا۔ طلبانےبینرز اور پاکستانی پرچم تیار کئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے طالبات کی کارکردگی کو سراہا اور اساتذہ و طلباکو بہترین انتظامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محمد فصیح اسحاق عباسی نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 ہری پور میں منعقدہ ”معرکہ حق۔۔ یوم آزادی“ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طالبات نے ولولہ انگیز تقاریر، ملی نغمے اور ثقافتی پروگرام پیش کئے جن میں آزادی کی اہمیت اور شہداکی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا۔ طلباءنے دلکش بینرز اور پاکستانی پرچم تیار کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نے طالبات کی کارکردگی کو سراہا اور اساتذہ و طلباءکو بہترین انتظامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :