لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کی زد میں آکر نو جوان جاں بحق

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:36

لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کی زد میں آکر نو جوان  جاں ..
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کی زد میں آکر نو جوان جاں بحق ہوگیا ۔ چک نمبر 112 والا پھاٹک کے قریب جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ محمد عثمان ولد اسلم سکنہ چک نمبر 112 دس آر کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 جہانیاں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :