بلاوائیو ٹیسٹ پرنیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط، زمبابوے کیخلاف 3 وکٹ پر 601 رنز بنا لیے

ہفتہ 9 اگست 2025 12:24

بلاوائیو ٹیسٹ پرنیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط، زمبابوے کیخلاف 3 وکٹ پر 601 ..
بلاوائیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)بلاوائیو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط ہو گئی، زمبابوے کے خلاف دوسرے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 601 رنز بنا لیے اور میزبان ٹیم کے خلاف 476 رنز کی برتری حاصل کرلی۔کھیل کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 174 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔ڈیون کونوے اور جیکب ڈفی اسکور کو 235 رنز تک لے گئے، اس اسکور پر جیکب ڈفی 36 رنز بنا کر آو?ٹ ہوئے جس کے بعد ڈیون کونوے اور ہنری نکلز کے درمیان 110 رنز کی شراکت ہوئی۔

(جاری ہے)

کونوے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کیا، وہ 18 چوکوں کی مدد سے 153 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ پر کونوے کا ساتھ دینے کے لیے راچن رویندرا آئے لیکن زمبابوین بولرز پارٹنر شپ توڑنے میں ناکام رہے۔دونوں کیوی بیٹرز نے دن کے اختتام تک ناقابلِ شکست شراکت میں ناصرف 256 رنز کا اضافہ کیا بلکہ اپنی اپنی سنچریاں بھی اسکور کیں، رویندرا 165 اور ہنری نکلز 150 رنز پر ناٹ آو?ٹ ہیں۔کیوی ٹیم کو حریف کے خلاف 476 رنز کی برتری بھی حاصل ہو گئی، میچ جیو سوپر سے براہِ راست نشر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :