آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 3ٹی -20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل)ہوگا

ہفتہ 9 اگست 2025 13:26

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 3ٹی -20 میچوں کی سیریز کا ..
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10 اگست بروز (اتوار کو)مرارا کرکٹ گراؤنڈ، ڈارون کے مقام پر کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کی ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 10اگست کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگا،یہ میچ مرارا کرکٹ گراؤنڈ، ڈارون میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 12 اگست کو اسی مقام مرارا کرکٹ گراؤنڈ، ڈارون میں ہی کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 اگست کو کازلی سٹیڈیم، کیرنز میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر ایڈن کائل مارکرم لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو مچل مارش لیڈ کریں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم اسی مقام کازلی کا سٹیڈیم، کیرنز سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 19 اگست کو پہلے ون ڈے میچ سے کرے گی۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 22 اگست کو گریٹ بیریئر ریف ایرینا، میکیکے مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 24 اگست کو اسی مقام گریٹ بیریئر ریف ایرینا، میکے میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ایک روزہ میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :