اوکاڑہ،جشن آزادی/ معرکہ حق کے سلسلہ میں ضلع بھر میں لائٹنگ اور بیوٹیفکیشن کا عمل جاری

ہفتہ 9 اگست 2025 16:03

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنراوکاڑہ احمد عثمان جاوید کے احکامات کے مطابق ضلع بھر کی سرکاری عمارات پر جشن آزادی کے سلسلہ میں شاندار لائٹنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت تمام عمارات انتہائی خوبصورت اور دلکش منظر پیش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شہروں کے مختلف چوکوں اور پبلک پوائنٹس کی بیوٹیفکیشن کا عمل بھی تسلسل سے جاری ہے، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر، عمارات، شاپنگ مالز اور دکانوں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے اور ان پر سبز ہلالی پرچم بھی لگائے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جشن آزادی کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور وطن عزیز سے والہانہ محبت کا اظہار کریں۔\378