پاک آرمی کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان کرکٹ کلب میں "یومِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ" کا شاندار انعقاد

ہفتہ 9 اگست 2025 16:59

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) پاک آرمی کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان کرکٹ کلب میں "یومِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ" کا شاندار انعقاد کیا گیا، جو 7 اگست سے شروع ہو کر 8 اگست کو فائنل مقابلے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنا، قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور امن و خوشحالی کے لیے بھائی چارے کا پیغام عام کرنا تھا۔

اس ٹورنامنٹ میں UFSC ٹیم، ینگسٹر ٹیم، پشہ الیون، برکی کنٹری ٹیم، ڈیزرٹ ہاکس اور فیصل الیون نے حصہ لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں پشہ الیون نے ینگسٹر ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فیصل الیون نے برکی کنٹری ٹیم کو عمدہ کارکردگی سے ہرایا۔ فائنل میں فیصل الیون اور پشہ الیون کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں فیصل الیون نے شاندار جیت حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

دلچسپ اتفاق یہ تھا کہ فاتح ٹیم کے کپتان کا نام بھی فیصل تھا، جنہوں نے شاندار قیادت اور عمدہ کھیل سے ٹیم کو کامیابی دلائی۔ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن فیصل الیون، دوسری پوزیشن پشہ الیون، تیسری پوزیشن ینگسٹر کرکٹ کلب، چوتھی ڈیزرٹ ہاکس، پانچویں برکی کنٹری ٹیم اور چھٹی UFSC ٹیم نے حاصل کی۔ فائنل میں شاندار بیٹنگ اور آل رائونڈ کارکردگی پر فیصل الیون کے مصطفی کو "ونر آف دی میچ" قرار دیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ 38کیولری ڈیزرٹ ہاکس کرنل قیصر ملک نے فاتح ٹیم کو انعامات دیے اور تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ \378

متعلقہ عنوان :