Live Updates

پاکسان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے ایک بار پھر میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے 33.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 10 اگست 2025 22:27

پاکسان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے ایک بار پھر میچ بارش کے باعث روک ..
ٹروبا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) پاکسان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جارہا ہے جہاں میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے 33 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لیے، عبداللہ شفیق 24 اور کپتان محمد رضوان 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، اوپر صائم ایوب 23 اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کا کہنا تھا کہ ’نمی اور موسم کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کو کم سکور تک محدود کرنے کی کوشش کی جائے گی، بہتر کارکردگی سے سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے‘، جب کہ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ’پہلے ون ڈے میں لڑکوں نے اچھا پرفارم کیا، نواز نے گزشتہ 2 برس میں شاندار کارکردگی دکھائی، نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت اور کارکردگی خوش آئند ہے‘۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دوسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر نسیم شاہ، فہیم اشرف اور اسپنر سفیان مقیم کو آرام دیا گیا ہے، ان کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی، اسپنر محمد نواز اور ابرار احمد کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان علی آغا، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور ابرار احمد شامل ہیں، جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کپتان شائے ہوپ، برینڈن کنگ، ایون لوئس، کیاسی کارٹی، شرفین ردر فورڈ، روسٹن چیز، جسٹن گریوز، گوداکیش موتی، شمار جوزف، جیڈن سیلز اور جے دیا بلیڈز آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات