پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ مستعفی ہو گئے

گزشتہ برس ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، ٹونی ہیمنگ کی بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے دوبارہ بات چیت ہو چکی ہے‘ذرائع

اتوار 10 اگست 2025 11:30

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ مستعفی ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ مستعفی ہو گئے۔ٹونی ہیمنگ نے گزشتہ برس ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، انہوں نے جولائی 2024 میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد پی سی بی کو جوائن کیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹونی ہیمنگ کی بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے دوبارہ بات چیت ہو چکی ہے۔