عمرکوٹ،معرکہ حق کے حوالے سے ایک روزہ فٹبال ایونٹ کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 9 اگست 2025 20:15

عمرکوٹ،معرکہ حق  کے حوالے سے ایک روزہ فٹبال ایونٹ کا انعقاد کیا گیا
عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی،معرکہ حق کے حوالے سے ایک روزہ فٹبال ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن عمرکوٹ کے زیر نگرانی جشن آزادی ومعرکہ حق کے حوالے سے سٹی گراؤنڈ بوسٹاں میں ایک روزہ فٹبال ایونٹ کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ محمد خان بھنگوار،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر پرویز مری اور ٹاؤن آفیسر جہانزیب آرائیں تھے۔

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن عمرکوٹ کے صدر محمد نوید یوسف بھٹی اور محمد جمیل بھٹی نے آنے والے مہمانوں کو ویلکم کیا اور ان کا فٹبال کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا۔اس ایونٹ میں تین میچ کھیلے گئے پہلا میچ کنری بلو فٹبال کلب اور کنری گرین کلب کے درمیان جبکہ دوسرا میچ کنری ریڈ کلب اور کنری وائٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا دونوں ھاف میں چاروں ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف کوئی بھی گول نہ کر سکیں جس کا فیصلہ پنلٹی کک کی بنیاد پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

پہلا میچ کنری گرین نے تین،ایک سے جیت لیا دوسرا میچ کنری ریڈ نے چار،دو سے جیت لیا،فائنل میچ کنری ریڈ اور کنری گرین کے درمیان کھیلا گیا،کنری ریڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنری ریڈ کے کھلاڑی محمد تابش نے مدمقابل ٹیم کیخلاف دو گول کرکے فائنل میچ جیت لیا،ایونٹ کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ محمد خان بھنگوار،ڈسٹرکٹ بورڈ آفیسر پرویز مری اور ٹاؤن آفیسر جہانزیب آرائیں نے ونر اور رنر ٹیموں کے کپتانز کو ٹرافیاں دیں جبکہ ونر ٹیم کو 25 ہزار روپے اور رنر ٹیم کو 15 ہزار روپے کا کیش انعام دیا،علاوہ ازیں فٹبال کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :