وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا سپورٹس کمپلیکس مردان کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ہفتہ 9 اگست 2025 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے مردان سپورٹس کمپلیکس کا گزشتہ روز دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر محمد سلیمان نے منصوبوں کی پیش رفت اور معیار سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر خوراک نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت اور معیاری طور پر مکمل کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس نوجوانوں کے لیے ایک اہم کھیلوں کا مرکز ہے، جہاں کھیلوں کے فروغ سے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، تاکہ علاقائی ٹیلنٹ کو نکھارا جا سکے۔اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر نے وزیر خوراک کو یقین دہانی کرائی کہ تمام تعمیراتی کام مکمل کر کے مردان سپورٹس کمپلیکس کو ایک مثالی کھیلوں کا مرکز بنایا جائے گا۔