ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کا تھانہ صدر، تھانہ دراہمہ کا دورہ

اتوار 10 اگست 2025 10:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ریٹائرڈ) طارق ولایت نے تھانہ صدر اور تھانہ دراہمہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریکارڈ، حوالات، اسلحہ خانہ، تفتیشی امور اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی حاضری چیک کی اور حوالات میں موجود قیدیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔کیپٹن (ریٹائرڈ) طارق ولایت نے تھانے میں موجود سائلین سے پولیس کے رویے اور مقدمات کی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا۔ڈی پی او نے تفتیشی افسران کو مقدمات کی بروقت اور شفاف تفتیش یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں کا ماحول عوام دوست اور قانون کے عین مطابق ہونا چاہیے، تاکہ شہری بلا خوف و جھجک اپنے مسائل کے حل کے لیے رجوع کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :