اٹک، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا

اتوار 10 اگست 2025 15:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) اٹک کی تحصیل پنڈیگھیب میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں سرگ میں محمد عارف نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی 46 سالہ بیوی بلقیس بی بی کو قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کئے۔ ریسکیو 1122 پنڈیگھیب کی ایمبولینس نے پولیس کی قانونی کارروائی کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈیگھیب منتقل کر دیا جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ پنڈی گھیب پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔\378

متعلقہ عنوان :