عارف والا ،شہر کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے ہمیں مل جل کر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیں ،اسسٹنٹ کمشنر

اتوار 10 اگست 2025 16:20

عارف والا 10 اگست (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر رائے فیصل عمران نے کہا کہ شہر کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے ہمیں مل جل کر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیں اس سے ہماری آنے والی نسلیں بھی مستفید ہونگی ۔

(جاری ہے)

جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلہ شجرکاری مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانا ہوگا اور ہر فرد کم ازکم اپنے حصے کا ایک پودا ضرورلگائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سپیشل ایجوکیشنل سنٹر عارفوالاپر شجرکاری مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداران کے ساتھ ملکر اپنے دست مبارک سے پودا بھی لگایا۔\378