انتظامیہ پارکوں کو اپ گریڈ کر رہی ہے، واکنگ ٹریک پر نان فنکشنل لائٹس کو فورا بحال کیا جائے،کمشنرملتان

پیر 11 اگست 2025 10:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کہا ہے کہ واکنگ ٹریک پر نان فنکشنل لائٹس کو فورا بحال کیا جائے،انتظامیہ اور پی ایچ اے پارکوں کو اپ گریڈ کر رہی ہیں اس سلسلے میں کمیونٹی کی شمولیت ناگزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ رکن عالم کالونی میں قائم البدر پارک اور زیڈ بلاک پارک کے دورہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے دیوار پر سفیدی کرنے ،واش رومز کی صفائی بہتر بنانے اور مزید جھولے انسٹال، گزیبو کی بحالی اور ٹوٹے بینچوں کو تبدیل کرنے کا بھی حکم دیا۔کمشنر نے کہا کہ تمام پارکوں کی انتظامی افسران سے انسپکشن کروا کر مکمل رپورٹ لی گئی جس کے مطابق ناقص انتظامات کو فوری بہتر کرنے کے لئے احکامات دیے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارکوں میں مزید لائٹس لگانے، جھولوں کو بہتر کرنے اور درختوں کی تراش خراش کے احکامات دیے۔

کمشنر نے شاہ رکن عالم کالونی ایس بلاک پارک کی حالت زار کو بہتر کرنے کے لیے 2 ہفتوں کی ڈیڈ لائن دی ۔انہوں نے ٹوٹے ہوئے بینچ تبدیل کرنے، گارڈن کی حالت زار کو بہتر بنانے کا حکم دیا۔کمشنر نے پارکوں میں آئے شہریوں سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ شہری پارکوں کی اونر شپ لے کر ان کی بہتری بارے عملی اقدامات کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :