بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا بازار کا دورہ، بچوں میں قومی جھنڈے اور بیجز تقسیم کئے

پیر 11 اگست 2025 11:31

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے اسسٹنٹ کمشنر رضوان کے ہمراہ بٹگرام بازار کا دورہ کیا اور 14 اگست کی تیاریوں کے سلسلے میں بچوں میں قومی جھنڈے اور بیجز تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے وطنِ عزیز کی آزادی کی اہمیت اور قومی یکجہتی کے فروغ پر روشنی ڈالی۔ افسران نے بچوں میں حب الوطنی کے جذبے کو سراہا۔