ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کاکلیدی کردار ،مذہب، ذات اور مسلک سے بالا ترہر شہری برابر ہے، ڈی سی فیصل آبادکیپٹن(ر) ندیم ناصر

پیر 11 اگست 2025 14:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے کہا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کاکلیدی کردار ہے،مذہب، ذات اور مسلک سے بالا ترہر شہری برابر ہے۔

(جاری ہے)

اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے اقلیتی کمیونٹی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے فیصل آبادانتظامیہ پر عزم ہے، ان کے حقوق اور آزادیاں مقدس ہیں جو آئین اور اسلام کے مطابق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دن کے موقع پر ہر پاکستانی کو اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ وہ اپنے ہم وطنوں کے خلاف بلاجواز تعصبانہ رویے سے گریز کرتے ہوئے معاشرے میں برداشت،رواداری اور بھائی چارے کی فضاکوبرقرار رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :