کیریبین پریمیئرلیگ 15اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی ،تیاریاں عروج پر

پیر 11 اگست 2025 15:24

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) کیریبین پریمیئر لیگ کا تیرہواں ایڈیشن 15اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا، جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔سی پی ایل میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم نے گزشتہ سال فائنل میچ میں گیانا ایمیزون واریئرز کو6وکٹوں سے شکست دیکر لیگ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اس لئے سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں دفاعی چیمپئن سینٹ لوشیا کنگز ،گیانا ایمیزون واریئرز ، اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز ،سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، بارباڈوس رائلز اورٹرنباگو نائٹ رائیڈرزشامل ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال سی پی ایل کے بارہویں ایونٹ میں جمیکا تلاوہ کی جگہ اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز نے لے لی تھی ۔

لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ سی پی ایل کا ابتدائی میچ 15 اگست کو اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیموں کے درمیان وارنر پارک سپورٹنگ کمپلیکس، سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا۔ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013میں ہوا تھا۔ کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک 12 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ چار مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے، جمیکا تلاوا تین ،بارباڈوس کی ٹیم دو جبکہ گیانا ایمیزون واریئرز ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور سینٹ لوشیاکنگز کی ٹیم ایک،ایک مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :