
بھارت‘ نوجوان کا خواب حقیقت بن گیا، لیجنڈری کرکٹرز کی کالز موصول
چھتیس گڑھ کے نوجوان کو آر سی بی کے کپتان کا پرانا نمبر مل گیا، ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز کی کالز آنے لگیں
بدھ 13 اگست 2025 15:51

(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ منیش نئی سم خریدنے کے بعد جب واٹس ایپ سیٹ کر رہا تھا تو اس کے دوست نے نوٹ کیا کہ پروفائل تصویر رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان رجت پٹندر کی ہے، لیکن انہوں نے اس پر زیادہ توجہ نہ دی۔
کچھ ہی دنوں بعد منیش کو مسلسل کالز آنے لگیں، جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دوسری طرف ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز، یش دیال اور دیگر آر سی بی کھلاڑی ہیں، تو بھی منیش نے زیادہ توجہ نہیں دی اور دوستوں کا مذاق سمجھ کر اسے نظرانداز کردیا، یہ سلسلہ تقریباً دو ہفتے تک چلتا رہا۔بعدازاں رجت کو احساس ہوا کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی کھو چکے ہیں، جس پر انہوں نے مدھیہ پردیش سائبر سیل میں شکایت درج کروائی۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ کمپنی پالیسی کے تحت 6 ماہ سے غیر فعال نمبرز کو نئے صارفین کو دے دیا جاتا ہے اور یہی نمبر منیش کو الاٹ کیا گیا تھا، بعد میں پولیس نے یہ نمبر واپس رجت کو دے دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی باؤلرز کی ترقی، بیٹرز کی تنزلی
-
دی ہنڈرڈ کرکٹ کمپٹیشن میں جمعرات کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا
-
محسن نقوی دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکستوں کا نیا ریکارڈ بن گیا
-
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم دوسری پوزیشن سے بھی محروم
-
شکر کریں یہاں پیٹ کمنز اور مچل سٹارک نہیں تھے، پاکستان ٹیم کی شرمناک شکست پر شعیب اختر کا ردعمل
-
بھارتی کرکٹر سریش رائنا بیٹنگ ایپ کیس میں طلب کر لیا گیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کیخلاف جارچ شیٹ جاری کردیاگیا
-
بھارت‘ نوجوان کا خواب حقیقت بن گیا، لیجنڈری کرکٹرز کی کالز موصول
-
ورلڈ گیمز اسنوکر میں سفر ختم، محمد آصف کو سیمی فائنل میں شکست
-
امام الحق نے یارکشائر کیلئے لگاتار دوسری سنچری جڑ دی
-
تیسرا ون ڈے، جیڈن سیلز نے پاکستان کیخلاف فرینکلین روز کا ریکارڈ توڑ دیا
-
محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.