بھارتی کرکٹر سریش رائنا بیٹنگ ایپ کیس میں طلب کر لیا گیا

بدھ 13 اگست 2025 16:14

بھارتی کرکٹر سریش رائنا بیٹنگ ایپ کیس میں طلب کر لیا گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے بیٹنگ ایپ کیس میں سریش رائنا کو طلب کر لیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین اور چنئی سپر کنگز کے اسٹار پلیئر سریش رائنا کو بھارتی تحقیقاتی ادارے (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے طلب کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ انھیں آن لائن بیٹنگ ایپ کو فروغ دینے کے ایک مقدمے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

38 سالہ سریش رائنا اس ایپ کے برانڈ ایمبسڈر ہیں۔لیفٹ ہینڈر بیٹسمین سریش رائنا 2018 تک بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے اور انھوں نے 18 ٹیسٹ، 221 ون ڈے انٹر نیشنل اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔امکان ہے کہ وہ بدھ کو دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونگے۔ ان کے علاوہ کئی دیگر کرکٹرز اور بالی وڈ سیلیبریٹیز سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔