جشن آزادی ٹیبل ٹینس بوائز ایونٹ میں حمزہ نے ٹرافی جیت لی

پیر 11 اگست 2025 17:25

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ریجنل سپورٹس آفس کے باہمی اشتراک سے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں جاری معرکہ حق جشن آزادی ٹیبل ٹینس بوائز ایونٹ میں گورنمنٹ ڈگری کاج کے حمزہ نے ماڈرن ایج کے حذیفہ کو شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی۔ جونیئرز میں آرمی برن ہال کے محمد حارث نے اپنے حریف کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کر لیا۔

گرلز مقابلوں میں ماہ نور نے مریم کو ایک زبردست مقابلہ کے بعد 2-3 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ڈبلز بوائز فائنل میں حذیفہ چوہدری اور حمزہ نے حذیفہ زاہد اور حسن شاہد کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ گرلز ڈبلز میں زرنش اور ماہ نور نے قدسیہ اور مریم کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان نے انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے ضلعی منتظمین سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور یہ ایونٹس اسی سلسلہ کی کڑی ہے، کھیل کسی بھی صحت مند جسم اور صحت مندانہ معاشرہ میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور کھیلوں کے انعقاد سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔