
ایشیا کپ 2025ء : پی سی بی نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عثمان واہلہ کو ہٹا دیا
میرے لئے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
ذیشان مہتاب
پیر 15 ستمبر 2025
15:45

There is nothing more important to me than the honor and prestige of my country 🇵🇰
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 15, 2025
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کر دیا ہے کہ میچ ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔
اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو شکایت کی ہے، میچ ریفری نے کرکٹ کی اسپرٹ کے خلاف اقدامات کیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کی جانب سے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر باضابطہ شکایت کی گئی، پی سی بی نے ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے گزشتہ روز ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی روشنی میں آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو احتجاجی خط لکھ کر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نے اس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔ میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔ آئی سی سی اور ایم سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم سی سی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپرٹ آف دی گیم کو بار بار دہرایا، میچ ریفری نے اپنی ذمہ داریوں کو نہیں نبھایا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور اسپرٹ آف دی گیم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ میچ ریفری کا کنڈکٹ اسپرٹ آف دی گیم اور ایم سی سی قوانین کے منافی ہے ، پی سی بی سمجھتا ہے کہ یہ بہت بڑی خلاف ورزی ہے ۔ میچ ریفری کے ساتھ ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو بھی بھارتی منصوبے کا حصہ بننے پر ذمہ داریوں سے الگ کیا جائے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کےفاسٹ بولر ثاقب محمود انجری کا شکار، دورہ آئرلینڈ و نیوزی لینڈ سے باہر
-
ایشیا کپ 2025ء : پی سی بی نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عثمان واہلہ کو ہٹا دیا
-
سپینش لالیگا میں بارسلونا نے ویلنسیا کو 0-6 سے ہرا دیا
-
میچ ریفری تبدیل نہ کرنے تک پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
-
کس کے کہنے پر کپتان سمیت ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا؟، بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا
-
پاک بھارت میچ میں سپرٹ آف کرکٹ کی عدم پاسداری، پی سی بی کا آئی سی سی سے میچ ریفری، ایونٹ ڈائریکٹر کو ہٹانے کا مطالبہ
-
ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے انتخابات میں شاہد رفیق مغل صدر اور ماجد رفیق سیکرٹری جنرل منتخب
-
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کو ٹیسٹ بنا دیا، 63 ڈاٹ بالزکھیلیں
-
ٹی 20 کرکٹ انڈر 19 میں ختم کردینی چاہیے‘کامران اکمل
-
جو اس ٹیم میں منتخب نہیں ہوا وہ خوش نصیب ہے، باسط علی
-
آج نواز نے دھوکہ دے دیا، تجزیہ کاروں کا ردعمل
-
بابراعظم جیسا اسٹرائیک ریٹ آج بھی کسی کا نہیں ہے، فواد عالم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.