Live Updates

انگلینڈ کےفاسٹ بولر ثاقب محمود انجری کا شکار، دورہ آئرلینڈ و نیوزی لینڈ سے باہر

پیر 15 ستمبر 2025 16:17

انگلینڈ کےفاسٹ بولر ثاقب محمود انجری کا شکار، دورہ آئرلینڈ و نیوزی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر گھٹنے کی انجری کے باعث آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے دورے سے باہر ہوگئے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق28 سالہ ثاقب محمود کو اب گھٹنے کی معمولی سرجری کروانا ہوگی۔ثاقب محمود کی جگہ 24 سالہ سکاٹ لینڈ نژاد سیمر سکاٹ کری کو پہلی بار انگلینڈ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ ثاقب محمود نے حالیہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں صرف ایک ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ دو ٹی ٹونٹی میچز میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ انجری کے باعث یہ ان کے کیریئر میں ایک اور رکاوٹ ہے، کیونکہ اس سے قبل وہ تقریباً دو سال کمر کی تکلیف کے باعث کرکٹ سے دور رہے تھے۔سکاٹ کری اس سے قبل 2024 میں 3 ون ڈے میچز میں سکاٹ لینڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو مالاہائیڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیم کی قیادت نوجوان جیکب بیتھل کریں گے۔ جیکب بیتھل پہلی بار بین الاقوامی سطح پر انگلینڈ کی قیادت کریں گے۔سکاٹ کری نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے سکاٹ لینڈ کی نمائندگی کو موقع کے طور پر لیا اور اپنے بھائی بریڈ کری کے ساتھ کھیلنے کو اعزاز قرار دیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا، جس کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تاہم ہیری بروک کو اس سیریز میں انگلینڈ کی قیادت سونپی جاسکتی ہے ۔\932
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات