سرگودھا ،تعلیمی اداروں کے سامنے زیبرا کراسنگ اور لائن مارکنگ کا کام شروع

پیر 11 اگست 2025 18:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) محکمہ ہائی ویز نے لاہور روڈ سرگودھا پر تعلیمی اداروں کے سامنے زیبرا کراسنگ اور لائن مارکنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان کے مطابق منصوبے کا آغاز سیال موڑ سے کیا گیا ہے جو شہر تک مکمل کیا جائے گا، جبکہ بعد ازاں یونیورسٹی روڈ پر بھی لائن مارکنگ کو تازہ کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں بالخصوص اسکول و کالج کے طلبا و طالبات کو سڑک پار کرنے میں آسانی اور محفوظ آمد و رفت فراہم کرنا ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے اور شہر کی سڑکوں کو جدید معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :