کوہستان لوئر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا پٹن بازار کا دورہ، گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کو جرمانے عائد کیے

پیر 11 اگست 2025 18:25

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان لوئر نے پٹن بازار کا دورہ کر کے گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کو جرمانے عائد کیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر سوموار کے روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدیل حسین شاہ نے پٹن لوئر بازار کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے مختلف دکانوں میں چینی و آٹے کی قیمتوں کا بالخصوص معائنہ کیا اور گراں فروشی،صفائی و پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر دکانداروں کو جرمانے عائد کیے اور متنبہ کیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو سرکاری نرخنامے پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور اس حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔