ڈپٹی کمشنر کیچ کا گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول تربت کا دورہ ،سکول میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

پیر 11 اگست 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول تربت کا دورہ کر کے سکول میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ سکول پہنچنے پر پرنسپل اکبر اسماعیل اور اسکول انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے زیر تعمیر فٹ سال اسٹیڈیم ،پرائمری سیکشن میں جاری ترقیاتی کاموں اور اسکول احاطے میں ٹف ٹائل بچھانے کے منصوبے کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً سکول کا دورہ کرتے رہیں گے تاکہ منصوبے بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیے جا سکیں۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت یا مسئلہ فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کیچ کو آگاہ کیا جائے تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔