ل* 11 ارب روپے کی لاگت سے سپلائی لائن، اسٹوریج ٹینک اور پائپ لائنیں بچھائی گئی ہیں

پیر 11 اگست 2025 23:10

…گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2025ء)گوادر پریس کلب کے وفد نے چیرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ سے ملاقات کی، ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پانی و بجلی کی فراہمی اور صنعتی فروغ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیرمین نے بتایا کہ 11 ارب روپے کی لاگت سے سپلائی لائن، اسٹوریج ٹینک اور پائپ لائنیں بچھائی گئی ہیں، جبکہ سوڈ ڈیم سے روزانہ تین ملین گیلن اور ڈیسالینیشن پلانٹ سے یومیہ پانچ لاکھ پچاس ہزار گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام کی بہتری کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں اور جلد وفاقی وزیر برائے توانائی کی سربراہی میں اعلی سطحی سرکاری وفد گوادر کا دورہ کرے گا۔ چیرمین نور الحق بلوچ نے مزید بتایا کہ فنی تعلیم کے فروغ کے لیے ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ فعال ہے اور تجارتی تربیتی پروگرام جلد شروع کیئے جا رہے ہیں۔ مقامی صنعتوں میں مچھلی و کھجور کی پروسیسنگ، معدنیات کی برآمد، فش فارمنگ اور فائبربوٹ انڈسٹری کے منصوبے زیر غور ہیں۔ اس کے علاوہ جی ڈی اے ہسپتال کو میڈیکل کالج میں تبدیل کرنے کے لیے چینی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ ملاقات کے اختتام پر وفد نے گوادر پورٹ کے ڈیسالینیشن پلانٹ کا معائنہ کیا اور تکنیکی بریفنگ لی

متعلقہ عنوان :