دہلی کی سڑکوں پر آوارہ کتوں کا راج، بھارتی سپریم کورٹ نے ہٹانے کا حکم جاری کردیا

منگل 12 اگست 2025 16:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات اور عوامی تحفظ کے خدشات کے پیش نظر دارالحکومت اور مضافاتی علاقوں سے ہزاروں آوارہ کتوں کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے جانوروں کے حقوق کے کارکنوں کو بھی خبردار کیا کہ کتوں کو ہٹانے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔