پتوکی، غلط کام نہ کرنے پر شوہر نے اپنی بیوی کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا،چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

منگل 12 اگست 2025 16:52

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) غلط کام نہ کرنے پر شوہر نے اپنی بیوی کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا دو خواتین سمیت چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

لاہور شاہدرہ ٹاوئن کی رہائشی مہوش بی بی کی شادی تین ماہ قبل ملزم شوہر دانش سے ہوئی تھی اور متاثرہ خاتون فیصل کالونی پتوکی میں رہائش پزیر تھی ملزم اکثر اوقات میںخاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور غلط کام کرکے پیسے کمانے کا کہتا تھا اورنشہ آور انجیکشن بھی لگاتا رہا خاتون غلط کام کرنے سے انکاری رہی ملزمان دانش وغیرہ متاثرہ خاتون کو گلی سے گھسیٹ کر گلی میں لے آئے اور متاثرہ خاتون سے موبائل فون چھین لیا اور لاہور چھوڑ کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے متاثرہ مہوش بی بی کی درخواست پر نامزد ملزمان دانش، ساجد، بشری بی بی ، نجمہ بی بی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔