
محکمہ زراعت کا باغبانوں کے لئے سٹرس پلانٹس پر بیماریوں کے ممکنہ حملہ کی روک تھام کے لئےآگاہی مہم شروع
منگل 12 اگست 2025 16:58
(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ نہروں کے قریب واقع باغات میں سٹرس میلانوز کی بیماری کا حملہ ہو سکتا ہے لہٰذا باغبان خشک ٹہنیوں کو کاٹ کر جلا دیں اور ترشاوہ پودوں کی کوئی بھی ٹہنی زمین کو نہ چھونے پائے کیونکہ سٹرس میلا نوز پھپھوندی کے جراثیم ان ٹہنیوں پر موجود رہتے ہیں اور موسم برسات میں بارشوں اور ہوا کے ذریعے تیزی سے پھیلتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بارشوں کے بعد اس بیماری کے تدارک کے لیے کاپر آکسی کلورائیڈ بحساب 3گرام فی لیٹر پانی میں ملاکر سپرے کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سٹرس کینکر بیماری بیکٹیریا سے پھیلتی ہے جو پتوں،درخت کی شاخوں اور پھل پر حملہ آور ہوکر اس کی خاصیت کو داغ دار کردیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سٹرس کینکر کا حملہ گریپ فروٹ اور کاغذی لائم کے علاوہ گزشتہ سال کنو پر بھی دیکھنے میں آیا تھا۔انہوں نے کہاکہ باغبان اس بیماری کے تدارک کے لیے متاثر ہ پودوں کی ٹہنیوں، شاخوں اور پتوں کو کاٹ کر باغات سے دور لے جاکر جلاد یں اور باغات کے گرد ہوا توڑ باڑیں لگائیں اور کانٹ چھانٹ کے دوران استعمال ہونے والی آری اور قینچی کو فارملین، ڈیٹول یا 10ملی لیٹر بلیچ فی لیٹر پانی میں تیار کردہ محلول میں دھو لیں۔انہوں نے بتایاکہ کیمیائی تدارک کے لیے مون سون کے موسم میں بورڈیکس میکسچر بحساب 1فیصد کا پہلا سپرے، 20دن کے وقفہ سے دوسرا سپرے کاپر آکسی کلورائیڈ یا کاپر ہائیڈرو آکسائیڈ بحساب 3گرام فی لیٹر پانی اور ٹاپسن ایم بحساب 2گرام فی لیٹر پانی کی شرح سے تیسرا سپرے بھی یقینی بنایاجائے۔مزید زراعت کی خبریں
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
-
مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
-
اونٹ پال ممالک میں پاکستان دنیا کا 8 واں بڑا ملک ہے، ماہرین ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز
-
پنجاب حکومت کا گھوڑوں کی خاص نسل کی ترویج کے منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ
-
زیتوں کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرکے خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں،ماہرین جامعہ زرعیہ
-
پی سی جی اے کے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر2025 تک ملک کی جینگ فیکٹریوں میں 297751 گانٹھ کپاس آمد ہوئی ہے۔ چئیرمین (ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.