شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے خصوصی صفائی آپریشن کاآغاز،روزانہ کی بنیاد پرسڑکوں کی سکریپنگ، مکینیکل سویپنگ جاری

منگل 12 اگست 2025 17:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) فیصل آبادکے شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے جدید طرز پرشہر میں خصوصی صفائی آپریشن کاآغاز کردیا گیا ہے اوراس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پرسڑکوں کی سکریپنگ، مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کروائی جا رہی ہے جس کے ساتھ ساتھ ہر گلی محلے کو زیر وویسٹ کرنے کے علاوہ اوپن پلاٹس کی کلیئرنس کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رؤف احمد نے شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔وہ اسلام نگر، سول لائنز اور نشاط آباد کے علاقوں میں گئے اور عملہ صفائی کی حاضری اور صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ منیجر آپریشنزنے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سول لائنز میں صفائی کی صورتحال بارے بریف کیا۔ سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی نے کہاکہ تمام افسران اور ورکرز فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی انتظامات کو احسن طریقے سے سرانجام دیں تا کہ شہریوں کو صفائی سے متعلق شکایات پیش نہ آئیں۔

متعلقہ عنوان :