تعلیمی اداروں کے سامنے زیبرا کراسنگز بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے: ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان

منگل 12 اگست 2025 17:36

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے سامنے زیبرا کراسنگز بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام ٹریفک حادثات کی روک تھام اور بچوں کو سڑک پار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرگودھا شہر میں مختلف مقامات پر زیبرا کراسنگز کی نشاندہی اور تعمیر کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، جس میں بالخصوص مصروف شاہراہوں پر واقع تعلیمی ادارے ترجیحی بنیادوں پر شامل ہیں۔

ملک گلفام اعوان نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ ہائی ویز شہریوں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی مہم چلائے گا، تاکہ زیبرا کراسنگز کا صحیح اور مؤثر استعمال ممکن بنایا جا سکے۔ ایکسین ہائی ویز نے کہا کہ شہری حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بچوں کو تحفظ ملے گا اور ٹریفک کے بہاؤ میں بھی بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :