کرک ،خاتون نرس نے مبینہ گھریلو ناچاقی پر نشہ آور انجکشن لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

منگل 12 اگست 2025 19:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک کی خاتون نرس نے مبینہ طورپرگھریلو ناچاقی کی بنا نشہ آور انجکشن لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی معلومات اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک میں حاضر سروس فیمیل نرس سمیرا اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد ہاسٹل گئی جہاں تقریباً سوا پانچ بجے اس کی لاش برآمد کی گئی جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے لاش کی پوسٹ مارٹم کرکے تحقیقات شروع کیں۔بتایاجاتا ہے کہ کرک کے مضافاتی علاقہ کوٹھے حوض کلی کی رہائشی نرس سمیرا نے مبینہ طورپر گھریلو ناچاقی کی بنا پرنشہ آور انجکشن لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔