محکمہ زراعت پنجاب کی کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جار ی

منگل 12 اگست 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق اس وقت اگیتی کاشتہ فصل 135 سے 170 دن کی ہو چکی ہے اور اس پر 17 سے 19 ٹینڈے وکلیاں موجود ہیں۔لہذافصل کی مناسب بڑھوتری کے لیے پھٹی کی چنائی کے بعد زنک کو نڈ یور یا بحساب آدھی سے پونی بوری فی ایکڑ یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ ایک بوری فی ایکڑ بذریعہ آبپاشی 15 سے 20 دن کے وقفے سے استعمال کریں۔

اچھی پیداوار کے حصول اور زیادہ پھول ڈوڈی لانے کے لیے بورک ایسڈ (17 فیصد 300 گرام، زنک سلفیٹ (33 فیصد) 250 گرام، میگنیشیم سلفیٹ 250 گرام اور پوٹاشیم نائٹریٹ 250-300 گرام کو 100 لیٹر پانی میں محلول بنا کر 10 سے 12 دن کے وقفہ سے سپرے کریں۔

(جاری ہے)

زنگ، بوران یا پھپھوندی کش ادویات کو کیڑے مار زہروں کے ساتھ ملا کر سپرے نہ کریں۔ سپرے صبح یا شام کے وقت اوپر والے پتوں پر کریں۔

دو پہر کے وقت پرے نہ کریں کیونکہ اس سے پتوں کے جھلسا کا خطرہ ہوتا ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ موسمی کاشتہ فصل میں ایک بوری ڈی اے پی یاد و بوری نائٹر و فاس فی ایکٹر بجائی کے 60 سے 90 دن کے اندر استعمال کریں۔مون سون بارشوں کے نتیجے میں جڑی بوٹیوں کی کثرت ہو جاتی ہے لہذا فوری تلفی کو یقینی بنائیں۔کپاس میں موجود اضافی پانی کے فوری نکاس کا انتظام کریں تا کہ مرجھا و سے فصل بچ جائے۔بارشوں کے بعد ضرورت کے مطابق پودے کو نائٹروجن اور دوسرے غذائی عناصر فوری طور پر مہیا کریں تاکہ فصل کی پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔ بارشوں کے بعد اگر فصل زیادہ بڑھوتری کی طرف مائل ہو تو میپی کواٹ کلورائیڈ بحساب 100 ملی لیٹر فی ایکٹر سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :