ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویرسپرا کی سربراہی میں اجلاس

منگل 12 اگست 2025 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویرسپرا کی سربراہی میں ایس ڈی پی او آفس کینٹ میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ اوز کینٹ سرکل اور تفتیشی افسران نے شرکت کی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیاجائے، قتل اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کیا جائے، سینئر افسران سنگین اور اہم مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں، منشیات فروشوں کی سزایابی اہم ہے جو بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ سے ہی ممکن ہے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے بروقت چالان کیا جائے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، میثاق سنٹر کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے، تھانہ میں آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :