۳پشین ،پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد کی گورنمنٹ ڈگری کالج پشین کے پرنسپل عبد الرازق بازئی سے ملاقات

ش*وفد نے پرنسپل کے ساتھ کالج میں طلباء و اساتذہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

منگل 12 اگست 2025 23:00

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء)پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع پشین کے نمائندہ وفد نے آرگنائزیشن کے ضلعی سیکرٹری ایمل ترین کے سربراہی میں گورنمنٹ ڈگری کالج پشین کے پرنسپل عبد الرازق بازئی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں پشتونخوا میپ کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی اکبر صاحب، ضلعی رابطہ سیکرٹری علی محمد کلیوال، ضلعی معاونین ڈاکٹر شکر ترین، اصغر اتل، پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ملک اظہار اچکزئی ،ضلع پشین کے ضلعی اطلاعات سیکرٹری فضل فضا ترین اور کالج کے علاقائی سیکرٹری منصور خان شامل تھے۔

ملاقات میں وفد نے پرنسپل کے ساتھ کالج میں طلباء و اساتذہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔جن میں میڈیکل سیٹوں میں کمی، ہاسٹل کی بندش، بسوں کی کمی، پشتو ڈیپارٹمنٹ کی بحالی، طلباء کو ممکن سہولیات کی فراہمی، کالج کے احاطے میں دوسری محکموں کے مداخلت و دیگر مسائل زیر بحث لائے گئے۔ مسائل کی نشاندہی کرنے کے بعد پرنسپل صاحب نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کالج میں بہترین تعلیمی ماحول بنانے میں کردار ادا کریں گی

متعلقہ عنوان :