سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر میں شمولیت کے لیے درخواستیں طلب کر لیں

بدھ 13 اگست 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) سعودی فلم کمیشن نے مقامی فلم سازوں سے کہا ہے کہ وہ آسکر میں شامل ہونے کی تیاری کے سلسلے میں اپنا کام کمیشن کے پاس بجھوائیں۔عرب نیوز کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ کمیشن نے مقامی فلم سازوں سے کہا ہے کہ وہ غور کے لیے اپنے کام کے ساتھ درخواستیں بھیجیں تاکہ سعودی عرب، بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری میں، 98 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں سرکاری طور پر شریک ہو سکے۔

(جاری ہے)

یہ معاملہ گزشتہ برسوں میں کمیشن کی طرف سے اس کے طے کردہ معیار کے مطابق براہِ راست نامزدگی کے تحت بھیجا جاتا تھا۔تاہم کمیشن نے اب نئے قواعد اور سلیکشن کے عمل کے نئے طریقۂ کار کا اعلان کیا جس کے تحت کمشین، آسکر ایوارڈ میں شریک ہونے کے لیے باضابطہ درخواست بھیجے گا۔ان تبدیلیوں میں اس کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں تفصیل بھی بتائی گئی ہے جو آسکر کے لیے نامزدگیاں کرے گی، کسی فلم کے ایوارڈ کیٹگری میں بھیجے جانے یا نہ بھیجنے کی شرائط کا جائزہ لے گی اور درخواست کے طریقِ کار پر غور کرے گی۔ ان تبدیلیوں کا ایک اہم مقصد انٹرنیشنل فلم انڈسٹری میں مملکت کی پوزیشن کو تعاون فراہم کرنا اور سعوی سنیما کی عالمی موجودگی میں اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :