جنوبی کوریا میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

بدھ 13 اگست 2025 09:00

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک معمر شخص ہلاک جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا، جب سیئول کی ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع پارکنگ ایریا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے 7افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ 6 افراد نے معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں ۔پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :