سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب تقسیم اسناد منعقد

بدھ 13 اگست 2025 13:17

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے کانفرنس ہال میں لینگویج کورس سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز ایس سی سی آئی کے نائب صدر عمر خالد کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا، جس کے بعد نمل کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)بریگیڈیئر شہزاد منیرکے کلمات تھے۔ تقریب کے اختتام پر طلبا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔