دھان کی فصل کیلئے نائٹروجن کھادوں کا ستعمال مقررہ حد سے زیادہ نہ کریں، حکمہ زراعت

بدھ 13 اگست 2025 16:19

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) دھان کی فصل کیلئے نائٹروجن کھادوں کا ستعمال مقررہ حد سے زیادہ نہ کریں اور دھان کا بھبھکا بیماری 25 سے28 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر حملہ کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے دھان کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے سے درجہ حرارت میں واضح کمی ہونا شروع ہوجائے گی، دھان کی فصل پر نائٹروجن کھادوں کا استعمال ضرورت سے زیادہ ہر گز نہ کریں اور دھان کے بھبھکا سے بچنے کیلئے نائٹروجن کھاد کا زیادہ استعمال ہر گز نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دھان کے فصل کے پودے بننے کے دوران ایزاکسی سٹروبن اور ڈائی فینوکونا زول 200 ملی لیٹر فی ایکڑ کے حساب سے اسپرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے فصل 50 فیصد تک متاثر ہوسکتی ہے جس سے کسان کو بڑے نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری سے خوشے پر سیاہی مائل بھورا رنگ نظر آئے گا اور خوشے میں دانے بھرائی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ بیماری جب شبنم پڑتی ہے اور پتے پانی موجود رہنے سے پھیلتی ہے۔