چینی فوج نے امریکی جنگی بحری جہاز ہگنزکو اپنی سمندری حدود سے باہر نکال دیا

بدھ 13 اگست 2025 17:08

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)چینی فوج نے امریکی جنگی بحری جہاز ہگنزکو اپنی سمندری حدود سے باہر نکال دیا۔

(جاری ہے)

چینی ٹی وی نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل ای)کی سدرن تھیٹر کمانڈ کی بحریہ کے ترجمان ہی ٹائی چینگ کے حوالہ سے بتایا کہ تھیٹر کمانڈ نے چینی حکومت کی اجازت کے بغیر ہوانگیان ڈا کے قریبی علاقائی پانیوں میں داخل ہونے والے امریکی جنگی جہاز کو قانونی طور پر ٹریک کرنے،مانیٹر کرنے، وارننگ جاری کرنے اور اپنی سمندری حدود سے نکال باہر کرنے کے لئے کارروائی کی۔

متعلقہ عنوان :