پرنسپل ماڈل سکول زیارت حبیب عالم پانیزئی کی زیر صدارت ماڈل سکول زیارت میں 14 اگست یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

بدھ 13 اگست 2025 17:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) 14 اگست کی یوم آزادی کی تقریب ماڈل سکول زیارت میں پرنسپل ماڈل سکول زیارت حبیب عالم پانیزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تقریب میں سکول کے سینکڑوں طلباء والدین اور اساتذہ کے علاوہ سول سوسائٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں طلباء نے ملی نغمے تقاریر نعت اور ٹیبلو پیش کئے ،سکول اساتذہ نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔

(جاری ہے)

سکول میں پی ٹی شو اور ملی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ پرنسپل حبیب عالم پانیزئی نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو ہم نے غلامی کی زنجیروں سے آزادی حاصل کی ، جس کے باعث آج ہم آزاد فضاء میں سکون کی زندگی گزارنے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر سکول پرنسپل حبیب عالم پانیزئی ،وائس پرنسپل سرور خان سارنگزئی ،عبدالغفور ،حافظ دوست محمد اور دیگر اساتذہ نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔