پشاور، مصالحہ جات بنانے والی غیرقانونی فیکٹری سیل، منیجر گرفتار

بدھ 13 اگست 2025 17:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے چارسدہ روڈ پر رہائشی علاقے میں قائم مصالحہ جات بنانے والی غیرقانونی فیکٹری سیل کرکے منیجر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کا معائنہ کیا گیا، موقع پر غیر معیاری مصالحہ جات کی تیاری جاری پائی گئی جس پر فیکٹری کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا جبکہ منیجرکو گرفتار کرکے فقیرآباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا تاکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مضر صحت اشیاء کی تیاری یا فروخت سے متعلق کسی بھی اطلاع پر فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا متعلقہ اداروں کو آگاہ کریں تاکہ عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :