ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

بدھ 13 اگست 2025 18:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزیارت سردار محمدحنیف کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایف سی میجر عرفان، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نثار احمد تریں،ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن عبدالمالک تاج،ایکسین پی ایچ ای چاکر خان، ایس ڈی او مواصلات و تعمیرات صغیر احمد، ایس ڈی او ایر یگیشن عبدالقادر دمڑنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ضلع زیارت میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار حنیف الرحمن کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کو برداشت نہیں کریں گے۔ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام مستفید ہونگے اور علاقے میں ترقی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :