اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ پر قبضے کیلئے حملے کے منصوبے کی منظوری دیدی

جمعرات 14 اگست 2025 17:23

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ایال زمیر نے غزہ پر نئے حملے کے منصوبے کے بنیادی تصور کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل کی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک وسیع آپریشن کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے آپریشنل منصوبے کا مرکزی "فریم ورک" چیف آف جنرل سٹاف ایال زمیر نے منظور کر لیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت کی ہدایت کے مطابق غزہ کی پٹی میں اگلے مراحل کے منصوبے کا مرکزی تصور پیش کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :