اداکار گوہر رشید کی والدہ کو اداکاری کے کیریئر کے آغاز پر مبارکباد

جمعہ 15 اگست 2025 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) اداکار گوہر رشید کی والدہ نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ اداکار گوہر رشید کی والدہ فرزانہ منیر ڈرامہ سیریل "بریانی " میں ایک مختصر کردار ادا کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اداکار گوہر رشید نے حوالے ڈرامے کا ایک سین، جس میں ان کی والدہ دکھائی دے رہی ہیں ، انسٹاگرام میں شیئر کر تے ہوئے کہاکہ اس دن والدہ گھبراہٹ میں تھیں، اور وہ ان کی ہمت بندھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر والدہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے کہیں بہتر اداکارہ ہیں۔ ساتھ ہی، شوٹنگ کے دوران والدہ کی مدد کرنے والے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے والدہ کا خیال رکھا۔

متعلقہ عنوان :