سیالکوٹ، لائنز کلب انٹر نیشنل انسانیت کی فلاح و بہبود کا فعال ادارہ ہے، چیئر مین لائنز کلب طاہر مجید کپور

جمعہ 15 اگست 2025 13:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) لائنز کلب انٹر نیشنل انسانیت کی فلاح و بہبود کا فعال ادارہ ہے جو اسپیشل بچوں کو معیاری تعلیم و تربیت فراہم کر رہا ہے۔ لائنز کلب دکھی و لاچار انسانیت کیلئے عملی اقدامات کا بین الاقوامی ادارہ ہے جس میں ہر لائن ایک فیملی ممبر کی حیثیت رکھتا ہے جس کا بنیادی مقصد انسانیت کی فلاح و بہبود ہے ۔

(جاری ہے)

ان باتوں کا اظہار چیئر مین لائنز کلب انٹر نیشنل لائن طاہر مجید کپور اور پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب لائن فیضان ایم تمپور نےاسپیشل بچوں کے ہمراہ لائنز کلب ممبران کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دی لائٹ اسپیشل چلڈرن کا فعال ترین ادارہ ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے مخیرحضرات کے تعاون سے سیالکوٹ میں کام کر رہا ہے۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ لائٹ سکول خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیےکا میابی سے آگے بڑھ رہا ہے جہاں بڑی تعداد میں اسپیشل بچے معیاری تعلیم اور تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :