ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو کپاس کی فصل پر چست تیلے کے حملے سے بچاؤ کیلئے پیسٹ سکاؤٹنگ کی ہدایت

جمعہ 15 اگست 2025 14:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کپاس کی فصل پر چست تیلے کے ممکنہ حملہ کے خدشہ کے پیش نظرکاشتکاروں کو فوری طور پر پیسٹ سکاؤٹنگ کی ہدائت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نمی کے موسم میں کپاس کی فصل پر چست تیلے کے حملے کاخدشہ بڑھ جاتا ہے ا سلئے ہفتہ میں 2بار ضرور پیسٹ سکاؤٹنگ کروائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ پیسٹ سکاؤٹنگ کے بعد اگر چست تیلے کا حملہ نقصان کی معاشی حد تک ہو تو محکمہ کے مقامی زرعی ماہرین کی مشاورت سے سپرے کیا جائے اور اگر نقصان معاشی حد یعنی ایک بالغ یا بچہ فی پتہ سے کم ہو تو سپرے سے گریز کیا جائے تاکہ فصل دوست کیڑے محفوظ رہ سکیں۔ا نہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں صبح 8سے سہ پہر 5بجے تک فری ہیلپ لائن 0800-15000 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔